عثمان انور

جڑانوالہ واقعہ سوچی سمجھی سازش، آئی جی پنجاب کے فسادات کے متعلق انکشافات

لاہور (پاک صحافت) آئی جی پنجاب نے جڑانوالہ فسادات کے متعلق انکشافات کرتے ہوئے واقعے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور نے جڑانوالہ فسادات سے متعلق کہا ہے کہ یہ واقعات سوچی سمجھی سازش تھے، ملوث مرکزی ملزمان واقعے سے پہلے ہی بیرون ملک کے ٹکٹ کٹوا چکے تھے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک میں واقعات کا رخ پاکستان میں موڑ دیا گیا، براہ راست بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا فی الحال نہیں کہہ سکتے، فسادات ایک شہر سے دوسرے شہر میں پھیل چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں پادری کو قتل کرنے کی سازش بھی کی گئی، مرکزی ملزمان سمیت 130 سے زائد کو گرفتار کیا گیا، 6 ہزار کے قریب افراد کا مجمع تھا، روکتے تو جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان پارٹی کے عہدیدار: خطے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تہران، اسلام آباد اور کابل کے تعاون کی ضرورت ہے

پاک صحافت جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما نے خطے میں دہشت گردی کے رجحان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے