خواجہ آصف

جو فوج کا احترام نہیں کرے گا میں اس کی پاکستانی شہریت پر شک کروں گا، خواجہ آصف

سیالکوٹ (پا ک صحافت) وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جو فوج کا احترام نہیں کرے گا میں اس کی پاکستانی شہریت پر شک کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے محبت ہماری ریڈ لائن ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں نجی کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وطن سے وفا مشروط نہیں غیر مشروط ہونی چاہیے، ایک شخص نے ساری دنیا کو پیغام بھیجا کہ اقتدار نہیں تو کیا کچھ کر سکتا ہے۔ وہ محسن جن کی وجہ سے ملک قائم ہے ان کی توہین کی گئی، جس سیاسی نظریے کو بھی فالو کریں لیکن مٹی سے محبت پر سمجھوتا نہ کریں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دولت، اقتدار اور طاقت آنے جانے والی چیزیں ہیں، شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہ کرنا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی سے جنگ شہری، پولیس اور رینجرز لڑ رہے ہیں لیکن فرنٹ لائن پر فوج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے پر بات چیت

آستانہ (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے