سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگر دہلاک، 6 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگردہلاک جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نیتجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں، فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے