مریم نواز

جنرل فیض کی باقیات آج بھی عمران خان کو سپورٹ کررہی ہیں۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جنرل فیض کی باقیات آج بھی عمران خان کو سپورٹ کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ شہباز شریف سے زیادہ عمران خان کے جنرل (ر) باجوہ سے تعلقات تھے، تحریک انصاف کی حکومت سابق آرمی چیف کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی اپنی نااہلی کی وجہ سے گری ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو جنرل (ر) باجوہ سے کوئی مسئلہ تھا تو حکومت میں ہوتے ہوئے کیوں نہیں بولے؟۔ اگر اس وقت جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بولتے تو میں خود بھی ان کے ساتھ کھڑی ہوتی، آج عمران خان، سابق ججوں کا ٹولہ اور جنرل (ر) فیض خود ہی ایک دوسرے کے راز کھول رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے