احمد سلمان بلوچ

جماعت اسلامی کے 101 دھرنوں سے حکومت گھبرا گئی ہے۔ احمد سلمان بلوچ

لاہور (پاک صحافت) احمد سلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت ملک بھر میں جماعت اسلامی کے ایک سو ایک دھرنوں سے گھبرا گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی لاہور کے رہنما احمد سلمان بلوچ کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پشاور دہشت گردی پر پاکستانی قوم افسردہ ہے، دہشت گردی کے خلاف قوم ایک آواز ہے۔ ریاستی اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کرنا چاہئے۔

احمد سلمان بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی سے ستائی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، جماعت اسلامی کے عوامی دھرنوں سے گھبرا کر حکومت نے پیڑول کی قیمت میں دس روپے، بجلی کی قیمت میں پانچ روپے کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کیلئے اسلام آباد تک دھرنہ جاری رکھیں گے، گھی کی قیمت، چکن کی قیمت بلند ترین سطح پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے