سراج الحق

جماعت اسلامی کیجانب سے احتجاجی مارچ ملتوی کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی نے بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ‏زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں یوتھ کی جانب سے اسلام آباد کی جانب مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کیا تھا۔ بے روزگاری مارچ اسلام آباد ڈی چوک میں ہونا ‏تھا جس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈی چوک میں خصوصی خطاب کرنا تھا۔ ‏مارچ میں ملک بھرسے بے روزگار نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے