عطا تارڑ

جلد نوازشریف واپس آکر الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے۔ عطا تارڑ

وزیر آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جلد میاں نواز شریف واپس آ کر الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 12 اگست وفاقی حکومت کا آخری دن ہے اس کے بعد الیکشن کا بگل بجے گا، جلد میاں نواز شریف واپس آکر الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے، جب میاں نواز شریف واپس آئیں گے تو وہ ٹکٹوں سمیت دیگر معاملات کو بھی فائنل کریں گے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے بے گناہ کارکنان کو جیلوں میں ڈالا تھا آج وہ خود دربدر ہو رہے ہیں، روسی تیل کا ملنا بڑی غنیمت ہے تاہم وہ ریفائنری کے پراسس سے ہو کر دستیاب ہوگا۔ ہم سٹے آرڈر اور بہانوں کے پیچھے چھپنے والے نہیں، عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد کیس بنایا گیا جلد یہ ختم ہوجائے گا، یہ باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں جب عملاً معاملہ آتا ہے تو یہ چھپتے اور بھاگتے ہیں، جس طرح فواد چودھری کو آپ نے عدالت میں بھاگتے دیکھا، تھوڑی سی سختی آنے پر ان کی چیخیں نکل آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے