نواز شریف

جلد قوم کیساتھ ملکر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ جلد قوم کے ساتھ مل کر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کرسمس کے موقع پر کیک کاٹا اور پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیاسال نئی امید سحر لائے، پاکستان ترقی، امن و استحکام کی منازل طے کرے۔ نیا سال پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سال ہوگا۔

نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ میرا دل قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے، کبھی کوئی دن فراموش نہیں کرسکتا، جلد قوم کے ساتھ ملکر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے، انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و زیادتی کی، ظلم کی شام ڈھل چکی، جلد نیا سویرا ہوگا۔ مشکل وقت میں زیادتیاں سہنے والے جانثاروں کو فراموش نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے