مریم اورنگزیب

جعلی حکومت کے کسی اقدام سے ڈرنے والے نہیں۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نااہل اور جعلی حکومت مسلم لیگ ن کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کررہی ہے لیکن ہم اس کے کسی اقدام سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ ادوار میں ہماری جماعت کے قائدین اور کارکن سزائے موت کی چکیوں تک بھی گئے ہیں۔ عمران خان ہمیں خطوط اور نوٹسز بھیج کر ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں جو ان کی غلط فہمی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ کل ہم ایف آئی اے آفس گئے اس پرخط جاری ہوا کہ ہم نے دفتر پردھاوا بولا ہے، دفتر کے باہر پریس کانفرنس کرنا شہزاد اکبر کو پسند نہیں آیا اسی لئے ہمیں لیٹر جاری کیا گیا۔ اگر حکومت کے پاس آفس پر حملے کے بارے میں کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے اور کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے