جسٹس شوکت صدیقی

جسٹس مظاہر جنرل فیض حمید کے بہت قریب تھے۔ جسٹس (ر) شوکت صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) جسٹس (ر) شوکت صدیقی کا کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر جنرل فیض حمید کے بہت قریب تھے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شوکت صدیقی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی جب لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے تو ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس آیا۔ اس وقت کونسل کے سربراہ ثاقب نثار تھے۔

جسٹس شوکت صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار بھی شامل تھے، جب مظاہر نقوی ریفرنس کا سامنا کر رہے تھے تو جنرل فیض حمید نے ثاقب نثار سے رابطہ کیا۔ جنرل فیض حمید نے کہا کہ ہمارے بندے کو اس معاملے سے نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے کہا انہیں مسئلہ نہیں ہے، آپ جسٹس کھوسہ سے کہیں کہ وہ ریفرنس سننے سے معذرت کرلیں اور انہوں نے یہ کام کروا لیا۔ جنرل فیض حمید ہی جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ لے کر آئے، جسٹس مظاہر نقوی ان سات ججز میں ہیں جو آؤٹ آف ٹرن آئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے