خورشید شاہ

جتنے بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پاس ہوئے ان کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ خورشیدشاہ

کندھکوٹ (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے دھوکے اور فراڈ سے جتنے بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پاس کئے ہیں ان سب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ میں جو بل پاس ہوئے ہیں اس میں دھوکہ کیا گیا، سینیٹ میں حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے اس لیے انہوں نے دھوکہ کیا۔

پی پی رہنما سید خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ جتنے بھی بل سینٹ اور قومی اسمبلی میں پاس ہوئے ہیں ان کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا اور سپریم کورٹ میں بل کیوں نہیں چیلنج ہو سکتے، ہر غیرقانونی بل چیلنج ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے میں ابھی بھی دو سال لگیں گے، یہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے