مصطفی کمال

جب تک اچھے لوگ اقتدار میں نہیں آئیں گے بہتری نہیں آسکتی۔ مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے جب تک اچھے لوگ اقتدار میں نہیں آئیں گے ملک میں بہتری نہیں آسکتی۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور تو گرایا جا رہا ہے لیکن جن لوگوں نے اسکی اجازت دی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، اگر ایس بی سی اے کو بم سے اڑا دیا جاتا تو پورے شہر سے غیر قانونی تعمیرات ختم ہو جاتی۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں آڈیو ویڈیو لیک کا دور چل رہا ہے۔ کیا ہمارے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں ہے کہ کسی کو غلط کام سے روک سکیں، ایسا کوئی عمل ہونا چائیے کہ کوئی غلط آدمی سسٹم کا حصہ نہیں بن سکے۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگ لیڈروں کا کردار معلوم کئے بغیر ووٹ کیوں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے