مریم نواز

جاوید لطیف کو نواز شریف سے وفا کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم نواز

شیخوپورہ (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف کو نواز شریف سے وفا کی سزا دی جارہی ہے جس کی وجہ سے انہیں بلاوجہ جیل ڈالا گیا ہے جس کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کے گھر پہنچ کر ان سے اظہار یکجہتی کی ہے۔ اس دوران مریم نواز کی جانب سے جاوید لطیف کی گرفتاری کی مذمت بھی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف کو نواز شریف سے وفا کی سزا دی گئی جبکہ جاوید لطیف مسلم لیگ ن کا فخر ہیں۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں مریم نواز کے علاوہ طلال چودھری، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، خرم دستگیر اور دیگر پارٹی رہنماء شامل تھے۔ یاد رہے کہ جاوید لطیف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے