کورونا وائرس

کراچی میں کرونا کیسز بڑھنے لگے، مزید 26 افراد میں وائرس کی تصدیق

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں کرونا کیسز بڑھنے لگے ہیں جبکہ مزید 26 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کرونا وائرس ایک بار پھر متحرک ہونے لگا ہے 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے 4 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 113 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 26 مثبت آئے ہیں۔ شہر کے مختلف اسپتالوں میں کرونا کے 17 مریض زیر علاج جبکہ گھروں میں 824 افراد قرنطینہ میں ہیں، 4 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اسپتالوں اور بھیڑ والی جگہوں پر جاتے ہوئے لازمی ماسک پہنیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے