ایاز صادق

تیسری دفعہ اس منصب کیلئے نامزد کرنے پر نوازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تیسری دفعہ اس منصب کے لیے نامزد کرنے پر نوازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تیسری دفعہ اس منصب کے لیے نامزد کرنے پر نوازشرف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شہباز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا بھی شکریہ، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق اور آئی پی پی رہنماؤں کا شکر گزار ہوں۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ووٹز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے منتخب کیا، عامر ڈوگر صاحب کا بھی شکریہ، جوجمہوری عمل کا حصہ بنے، کوشش کروں گا حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ساتھ لے کرچلوں۔

نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اختلافات اپنی جگہ لیکن تعلق اور اخلاقی رشتے ہمیشہ قائم رہیں گے، ایوان کو بہتر طریقے سے چلانے کی کوشش کروں گا، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اسے ذاتیات بنانے سے گریز کریں، اسپیکر آفس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے