وزیر تعلیم سندھ

تیس اگست سے قبل کھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں تیس اگست سے قبل کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ 30 اگست سے سو فیصد ویکسی نیشن والے اسکول کھول دیں گے، اسکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ 6 دن کھلیں گے۔ تیس اگست سے قبل کوئی اسکول نہیں کھولا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت ہمیشہ والدین اور بچوں کے حق میں فیصلہ کرتی ہے، محکمہ صحت نے مزید 7 دن اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جتنا جلدی ویکسی نیشن کرالیں اتنا جلدی کورونا سے جان چھٹے گی، رپورٹ ملی ہے کہ نجی اسکولوں نے 80 فیصد اسٹاف کی ویکسی نیشن کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے