رانا ثناءاللہ

تمام اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو متفقہ امیدوار ڈکلئر کیا ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے لئے حمزہ شہباز صرف مسلم لیگ ن کا نہیں بلکہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی آج اپنا قائد ایوان منتخب کرنے جارہی ہے۔ عبوری وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی طور پر منظور کیا گیا، عثمان بزدار کو اپنا استعفی گورنر کے نام پر لکھنا چاہئے تھا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ ترین گروپ کے سولہ رکن بھی آج باضابطہ طور پر ن لیگ کے ساتھ چلنے کا اعلان کریں گے جبکہ علیم خان گروپ نے بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نمبر کل بھی پورے تھے اور آگے بھی پورے رہیں گے، جلد بازی سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے