مریم اورنگزیب

تحقیقات ہونی چاہئیں کمشنر صاحب 8 دن کس سے ملے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحقیقات ہونی چاہئیں کمشنر صاحب 8 دن کس سے ملے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ دن بعد کمشنر راولپنڈی کا ضمیر جاگا ہے؟ جھوٹ کی مشین آج کل بہت بک رہی ہے، الزام ہے کہ 50 ،50 ہزار لیڈ سے امیدواروں کو ہروایا گیا۔ کمشنر نے پہلے خودکشی کی کوشش کی پھر ترک کردی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کیا کمشنر صاحب کے پاس الزامات کا کوئی ثبوت ہے؟ پہلے فارم 45 کا ڈرامہ کیا گیا لیکن ثبوت نہیں دیے گئے، اب ایک شخص کے بیان پر کہرام مچا دیا گیا۔ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ کمشنر صاحب آٹھ دن تک کس سے رابطے میں رہے، کمشنر صاحب کے اکاؤنٹس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا آپ الزامات لگائیں، ثبوت نہ دیں اور بری الذمہ ہوجائیں، آٹھ دن بعد اچانک سے ان کا ضمیر جاگ گیا اور کہا خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، انہیں خود کو نہیں ذمہ داروں کو پولیس کے حوالے کرنا چاہئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے