شیری رحمان

تحریک عدم اعتماد واضح طور پر کامیاب ہوچکی ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی ابہام نہیں کہ تحریک عدم اعتماد واضح طور پر کامیاب ہوگئی ہے، حکومت صرف تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نااہل و نالائق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوچکی ہے۔ تاخیری حربوں کے ذریعے عدم اعتماد نہیں بچ سکتے، آپ کو گھر جانا ہوگا۔

رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی غیر جانبدار نہیں ہیں۔ اسمبلی کے حالات پر افسوس ہے، اس وقت حکومت اور حکومت کی پوری پارٹی کہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پریشان ہیں کہ اگر ان کے ممبران اسمبلی آئے تو وہ ان کے خلاف ہی نہ ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے