عظمیٰ بخاری

بنٹی ببلی کی جوڑی نے کوئی اخلاقی اقدار نہیں چھوڑیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بنٹی ببلی کی جوڑی نے کوئی اخلاقی اقدار نہیں چھوڑیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاور مانیکا نے قوم کے سامنے بات واضح کردی کہ عمران خان اور پنکی پیرنی کا نکاح عدت میں ہی ہوا ہے۔ عمران خان بشری بی بی کے گھر جایا کرتے تھے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی گئی عمران خان اور پنکی کا عدالت میں عدت کا کیس چل رہا ہے، ذلفی بخاری نے اعتراف کیا عمران خان کسی کے ہاتھوں میں کھیل رے تھے اس کی رپورٹوں پر من و عن عمل کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور پنکی پیرنی کی باتیں سامنے آرہی ہیں تو ذاتی زندگی کا خیال رکھا جا رہا ہے لیکن خاور مانیکا کی بھی پرائیویسی رکھنی چاہیے تھی، چیئرمین پی ٹی آئی ملک و عوام کے لئے ذلت کا باعث ہیں، انہیں لوگوں میں شکل نہیں دکھانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے