پیپلزپارٹی

بلوچستان اور کراچی میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفاتر پر بم حملے

کراچی (پاک صحافت) بلوچستان اور کراچی میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفاتر پر بم حملے کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ اور کراچی میں چوکی پر نامعلوم افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بموں سے حملہ کیا، جس میں تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف میر پور خاص میں فائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی امیدوار ذوالفقارعلی شاہ زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے مستونگ میں انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جو باہر پھٹا، دستی بم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ آوروں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار نور احمد کے الیکشن کیمپ پر بم پھینکا۔ حکام کے مطابق سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

دوسری جانب حب میں پیپلز پارٹی کے انتخابی استقبالیہ کمیپ کے قریب دھماکا ہوا، جس میں 3 بچے زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی بچوں میں 10 سالہ زوہیب، 12 سالہ ثاقب اور 12 سالہ ساجد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول اور آصفہ بھٹو زرداری کی ڈکلیئرڈ جائیداد کی تفصیل دبئی لیک کا ’’انکشاف‘‘ نہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سنیٹیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے