مراد علی شاہ

بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات سخت کئے جائیں گے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران صوبے بھر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی اور سخت انتظامات کئے جائیں گے، کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سند سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں امن امان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بھی اچانک امن امان کی صورتحال بن گئی تھی تاہم بلدیاتی انتخابات میں اس قسم کے واقعات نہیں ہونے چاہئیے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پولیس ایسا پلان بنائے تاکہ کوئی شدت پسند پولنگ کے پاس نہ آسکیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ٹریننگ سینٹرز، سی ٹی ڈٰی، کرائم برانچ، ایس آر پی سے بھی پولیس فورس پولنگ اسٹیشنوں پر لگانے کی منظوری دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے