شیخ رشید احمد

بلاول کیخلاف نازیبا زبان کے شیخ رشید پر مقدمات، مدعی اور دیگر کے وارنٹ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر شیخ رشید کے خلاف درج مقدمات کے مدعی اور دیگر کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے خلاف لسبیلہ میں درج مقدمے پر بلوچستان پولیس کا تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوا جس نے عدالت کو بتایا کہ مدعی کو تلاش کیا لیکن وہ نہیں مل سکا۔ عدالت نے سوال کیا کہ ایف آئی آر کا کیا کیا ہے؟ آپ کو تفتیش سے تو نہیں روکا تھا۔ بلوچستان پولیس کے تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ایف آئی آر خارج کریں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے مدعیٔ مقدمہ علی اصغر کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ وارنٹس کی تعمیل آئی جی بلوچستان آئندہ سماعت تک کرائیں، آئندہ تاریخ سے پہلے بلوچستان پولیس رپورٹ جمع کرائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ میں نئے نام شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ میں اضافہ کا فیصلہ کرلیا، لاہور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے