بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی نوازشریف کو 8 فروری سے قبل مناظرے کی دعوت

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے نوازشریف کو 8 فروری سے قبل مناظرے کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمٰی کے امیدوار نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت، کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا ہے کہ عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت اعظمی کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں، جس میں وہ ووٹرز کو اپنے منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کے لیے ووٹرز کو یہ آگاہی بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے