اسحاق ڈار

بغیرکورٹ آرڈر آرمی چیف کے ٹیکس گوشوارے لیک کرنا غیرقانونی ہے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بغیرکورٹ آرڈر آرمی چیف یا کسی کے ٹیکس گوشوارے لیک کرنا غیرقانونی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے لیک ہونے سے متعلق عبوری رپورٹ مجھے دکھادی گئی ہے، امید ہے کہ آج فائنل رپورٹ بھی مل جائے گی۔ پتہ چلالیا ہے ایک کا تعلق لاہور سے ہے اور راولپنڈی سے بھی کوئی ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ان میں کوئی اتھارائز ہو کیونکہ راولپنڈی میں سرکل ہے وہاں اسیسمنٹ ہوتی ہے، ان لوگوں کو اجازت ہوتی ہے کہ وہ اپنے اسیسمنٹ کے حوالے سے دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کام کی اجازت دینا یا اس پر آنکھیں بند کرنا فرائض کی ادائیگی نہ کرنے جیسا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے