سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

بائیس سال سے عمران خان صرف جھوٹ بول رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بائیس سال سے عمران خان صرف جھوٹ بول رہا ہے، جھوٹ پر جھوٹ بولنے پر عوام عمران خان کی مذمت کرے۔ علماء بتائیں جھوٹا شخص لیڈر ہو سکتا ہے، بہتان اور تہمت لگانے والے کی کیا سزا ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف سے مانگی گئی معافی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوا کہ کرپشن نہیں تھی، اس لیے جھوٹا افسانہ گھڑا گیا۔ ثابت ہوا کہ عمران خان نے اپنی چوریاں چھپانے کے لیےدوسروں کو چور چور کہا۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی ہے۔ ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019ء کو ایک آرٹیکل میں شہباز شریف پر الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے زلزلہ زدگان کے فنڈ میں چوری کی۔

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے