عطا تارڑ

ایف آئی اے شہزاد اکبر کے کہنے پر حقائق مسخ کر کے خبر دیتا ہے، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی)  پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ایف آئی اے نے  آج عدالت کو چیلنج کیا ہے۔ عطا تارڑ کا یہ بھی کہنا تھاکہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ 11 ماہ بعد بھی منی لانڈرنگ سے متعلق شواہد نہیں دے سکا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ اتنے ماہ بعد ایف آئی اے کو خیال آیا کہ یہ عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے، جہانگیر ترین کا کیس اس عدالت نے سنا تب ایف آئی اے کو خیال کیوں نہ آیا؟ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے 11 ماہ پہلے شہباز شریف پر کیس بنایا۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ نے ایف آئی اے پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے کسی بھی حکومتی عہدے دار کے خلاف اتنا لمبا کیس نہیں چلایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) شہزاد اکبر کے کہنے پر حقائق مسخ کر کے خبر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف پارٹی عہدے سے مستعفی

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے