رضا ربانی

اگر بے نظیر زندہ ہوتیں تو ملک کی یہ صورتحال نہ ہوتی جو آج ہے۔ رضا ربانی

سکھر (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اگر بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو ملک کی یہ صورتحال نہ ہوتی جو آج ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 دسمبر ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بے نظیر بھٹو نے کراچی تا خیبر اور لاہور تا کوئٹہ قوم کو یکجا کیا، انہوں نے کبھی تقسیم کی سیاست نہیں کی اور ہمیشہ ملک کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں۔

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر ملک میں دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے، بے نظیر بھٹو کی پالیسی کی آج ملک و قوم کو ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مودی کے خلاف بیان کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی، مودی نے بھارت میں مسلم اقلیت کے قتل عام کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دبئی لیکس

دبئی پراپرٹی لیکس؛ پاکستانی 11 ارب ڈالرز کی جائیداد کے مالک نکلے

اسلام آباد (پاک صحافت) دبئی میں غیر ملکیوں کی تقریبا 400 ارب ڈالرز کی جائیدادوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے