اکبر ایس بابر

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تمام موجودہ پی ٹی آئی قیادت کالعدم ہوچکی ہے، اس لیے کسی نئی مہم جوئی کا بھرپور قانونی اور سیاسی مقابلہ کیا جائے گا۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی وسائل کا استعمال غیر قانونی ہے، اس پر پابندی عائد کی جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر 2023 کو انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کہتی تھی جمہوریت میں مداخلت نہ کرو، اب پاؤں پکڑ کر مداخلت چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کہتی تھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے