اچھا وقت واپس لے کر آئیں گے، نواز شریف

بورے والا (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ یہ انہوں نے پاکستان کو کہاں پہنچا دیا ہے، دوبارہ اچھا وقت واپس لے کر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بورے والا میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بورے والا کو ضلع بنایا جائے گا، اتنے سال عوام سے نہ مل کر اداس ہوگیا تھا، اب خوش ہوں۔ نواز شریف نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر میری حکومت ختم کی گئی، پاکستان سے بےروزگاری ختم ہو جانی چاہیے تھی، یہ موٹروے اپنی ذات کے لیے نہیں آپ کے لیے بنائی ہے، ن لیگ کی حکومت آئی تو بورے والا سے بھی ایک موٹروے گزرے گی۔

واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارے دور میں ٹریکٹر 9 لاکھ روپے کا تھا آج 38 لاکھ روپے کا ہے، پاکستان کو مہنگائی اور بیروزگاری سے واپس نکال لائیں گے، تبدیلی کی وجہ سے 4 روپے والی روٹی آج 25 روپے کی ملتی ہے۔ نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پاکستان کا کیا حال کر دیا، نہ بجلی ہے نہ گیس ہے، ہر چیز مہنگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں میجر شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

ژوب (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے