حافظ حمداللہ

اپوزیشن رہنما کا وزیراعظم عمران خان کے متعلق اہم سوال

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن رہنما حافظ حمداللہ نے وزیراعظم عمران خان کے متعلق اہم سوال پوچھ کر پی ٹی آئی رہنماوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان سینیٹر حافظ حمداللہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اہم سوال پوچھ لیا ہے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے شہباز گل کی جانب سے مولانا فضل الرحمن پر عائد کئے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر مسترد کیا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی سوال اٹھایا کہ شہباز گل بتائیں، عمران خان ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں کب اپنے آپ کو پیش کریں گے؟

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے