قمر زمان کائرہ

اپنے اداروں اور مخالفین پر الزام لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اپنے اداروں اور مخالفین پر الزام لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی حالات خرابی کی طرف بڑھ رہے ہیں، اپنے اداروں اور مخالفین پر الزام لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر آباد واقعے کی تفتیش پنجاب پولیس کو کرنی ہے، آپ جے آئی ٹی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ادارے اور افراد انہیں سپورٹ کرتے رہے، تب تک سب کچھ ٹھیک تھا۔ گورنر ہاؤس کے باہر جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے، جمہوریت برداشت اور ڈائیلاگ سے چلتی ہے، ڈیڈ لاک سے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے