آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیرِ دفاع کا رابطہ

روالپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ جے آسٹن کی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع  کی جانب سے می مفاد کے امور پر گفتگو کی گئی،

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹ رائڈر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ جے آسٹن نے فون پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹ رائڈر کے مطابق جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیرِ دفاع نے باہمی مفاد کے امور پر گفتگو کی۔ پیٹ رائڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیرِ دفاع نے علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے