بلیغ الرحمان

آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ آئین پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر حسن مرتضی نے کہا کہ گورنر پنجاب کا اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم آئین کے مطابق ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے پر تنازع پیدا ہوگیا تھا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے آج 21 دسمبر کو اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے