امتیاز شیخ

اوگرا میں بیٹھے بابوٶں کی من مانیاں ناقابل برداشت ہوچکی ہیں، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے گیس میٹر پر ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوگرا میں بیٹھے بابوٶں کی من مانیاں ناقابل برداشت ہوچکی ہیں۔ سندھ حکومت اس فیصلے کے خلاف وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی ، یہ غریب عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی نے گیس میٹر کے کرائے میں حالیہ اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میٹر رینٹ کے ساتھ فکسڈ چارجز زیادہ گیس استعمال کرنے والوں پر ہی لاگو ہوتا ہے۔ وفاقی ادارے گیس کی تقسیم کے معاملے پر آرٹیکل 158 پر عملدرآمد نہیں کر رہے، سب سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ سندھ گیس سے محروم ہے۔

واضح رہے کہ امتیاز شیخ نے ناجائز گیس بلوں کی شکایات رفع کرنے کے لیے ایم ڈی سوٸی سدرن سے بات کی جاۓ گی اور وزیر اعظم فوری طور پر اوگرا کے من مانے فیصلوں کا نوٹس لیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ سوٸی سدرن کو میٹر رینٹ پر اضافے کا فیصلہ فوری واپس لینے کے احکامات صادر کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، معافی مانگنا یا نا مانگنا انکی مرضی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے