خواجہ آصف

انتخاب میں کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ انتخاب میں کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انتخاب میں کامیابی پر اللہ تعالی کا شکرادا کرتا ہوں، وزارت کا فیصلہ قیادت نے کرنا ہے ۔

پارلیمنٹ کی لابی میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس اپوزیشن کو گھڑی دکھانا ہی کافی ہے کیونکہ ان کے مشتعل ہونے سے اندازہ ہوتا ہے کہ گھڑی دکھانے سے انہیں تکلیف کی شدت کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لئے یہ کام بوقت ضرورت ہوتا رہے گا۔ خواجہ آصف ماضی قریب میں خارجہ اور دفاع کی وفاقی وزارتوں پر فائز رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے