مراد علی شاہ

امن وامان کی صورتحال کسی کو خراب کرنے نہیں دیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کسی کو خراب کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، وہ  بےقصور ہو گا تو عدالت سے ریلیف مل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی کال دینے والے یہاں آکر دکھائیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میرا مقصد صوبے میں امن و امان قائم رکھنا ہے، واٹر اور پولیس گاڑیوں کو جلانا افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی گئی بسوں کو جلایا گیا، پولیس کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے