الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو کل چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ توہین الیکشن کیس میں چیئرمین تحریک انصاف پیش نہیں ہوئے تھے۔

جس پر ان کے عدم پیشی پر وارنٹ جاری ہوئے اور اب اس وارنٹ پر لازمی عمل درآمد کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے