الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 8 فروری کو کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ کی سماعت اور احکامات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل 11 فروری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم صدر مملکت سے جب مشاورت کی گئی تو 8 فروری کی تاریخ سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے