احسن اقبال

الیکشن کمیشن اپنے وقت پر الیکشن کروائے گا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما ن لیگ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے وقت پر الیکشن کروائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے 5 سالہ مینڈیٹ والی حکومت کا ہونا لازم ہے۔ سی پیک میں کوئی بھی ملک سرمایہ کاری کرسکتا ہے، سی پیک میں دوسرے ممالک کی مشترکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل سرمایہ کاری کونسل اسی مقصد کے لیے بنائی گئی ہے کہ سرمایہ کار ممالک کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی سے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری علیحدہ منصوبہ ہے، ہم چاہتے ہیں خلیجی ممالک ایڈ کی بجائے ٹریڈ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے