شاہد خاقان عباسی

الیکشن میں تاخیر نہیں ہو گی، انتخابات وقت پر ہوں گے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے انخابات سے متعلق اپنے بینا میں کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہو گی، انتخابات وقت پر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، اس میں تاخیر نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ جس کو کیس میں پارٹی بنایا گیا ہو وہ اعتراض کر سکتا ہے، سپریم کورٹ نے معاملہ اٹھالیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر الیکشن ہوئے اور میں لڑا تو ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے