ملک احمد خان

الیکشن جب بھی ہو ہم اس کے لیے تیار ہیں، ملک احمد خان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن جب بھی ہو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ہم ان سے ہزار ہا درجے بہتر ہیں، ہم جیتیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات آگے بڑھ گئے تو آرٹیکل 6 کیسے لگے گا، آرٹیکل 6 تو قاسم سوری، عارف علوی اور عمر سرفراز چیمہ پر لگنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ اس موقع ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد الیکشن 35 دن آگے گئے تھے۔ آصف علی زرداری پر الزام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی چیز کے زیر اثر ہیں ان کو معائنہ کرائیں۔ عمران خان وزیر آباد واقعے سے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے