شیری رحمان

اللہ کے فضل سے ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ اللہ کا فضل ہے کہ ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  بحیرۂ عرب میں بپرجوائے ماضی کے دیگر طوفانوں سے طویل رہا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان جاری بیان میں کہا کہ بحیرۂ عرب میں بپرجوائے ماضی کے دیگر طوفانوں سے طویل رہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج دوپہر میٹنگ میں غور ہوگا کہ متاثرین کو واپس علاقوں میں کیسے پہنچانا ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے کہا کہ سجاول میں متاثرین کی واپسی میں شاید کچھ وقت لگ جائے، آبادی اتنی بڑھ گئی ہے، کہاں کہاں ہم پہنچیں؟ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سجاول میں لوگوں کے پاس ذریعۂ معاش کافی حد تک متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے 8، 9 ہزار مویشیوں کو بھی منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے