خواجہ آصف

’اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور بیوروکریسی سمیت پوری اشرافیہ ملکی مسائل کی ذمہ دار ہے‘، خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور بیوروکریسی سمیت پوری اشرافیہ موجودہ ملکی مسائل کی ذمہ دار ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات لاہو میں خواجہ رفیق شہید کی برسی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق لاہو میں خواجہ رفیق شہید کی برسی پر سیمینار ہوا جس میں میثاق جمہوریت کو میثاق معیشت تک توسیع دینے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مکمل حق خودارادیت دینے کی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ سیمینار سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کمپرومائز کر جاتے تو پانامہ سمیت کسی چیز سے کچھ نہ نکلتا، ہم اپنا سیاسی سرمایہ ملک و قوم پر خرچ کر چکے اس لیے ہم بلیک میل ہو کر کسی صورت انتخابات نہیں کروائیں گے۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے استعفے قبول کر لیے جانے چاہئیں، عمران خان کی وفاداری صرف پیسے تک محدود ہے،ملک کو دیوالیہ پن کے قریب لانے پر عمران خان اور ان کو لانے والوں سے بھی پوچھا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی کسی کو سیاست سے مائنس نہیں کرسکتا، خدارا سیاست اور جمہوریت کی ریڈ لائن کو کراس نہ کریں، استعفوں اور اسمبلیاں توڑنے کی سیاست ختم ہو گی تو پانچواں مارشل لا نہیں لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے