اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے بکتر بند  گاڑی لے کر پہنچ گئی

لاہور (پاک صحافت) اسلام آباد پولیس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے بکتر بند  گاڑی لے کر پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان بھی اپنے چیئرمین کی گرفتاری روکنے کے لیے زمان پارک میں بڑی تعداد میں جمع ہو گئے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئے، اس موقع پر پولیس کی بکتر بند گاڑی بھی زمان پارک پہنچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی لاہور پولیس کے ساتھ تعاون کے لیے مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ردِ عمل کی صورت میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے