توشہ خانہ سے 300 ڈالر سے زائد کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے توشہ خانہ سے صدر، وزیراعظم اور کابینہ ارکان پر 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ توشہ خانہ پالیسی 2023 کے تحت ججز، سول و ملٹری افسران پر بھی 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے توشہ خانہ پالیسی 2023 فوری طور پر نافذ کردی جس کے تحت کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، گھڑیاں، زیورات اور دیگر تحائف حاصل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صدر، وزیراعظم، کابینہ ارکان، ججز، سول و ملٹری افسران پر ملکی و غیر ملکی شخصیات سے نقدی بطور تحفہ وصول کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ پالیسی کے مطابق مجبوراً کیش تحفہ وصول کرنے پر فوری طور پوری رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے