شیریں مزاری

اسرائیلی دہشتگردی رکوانے کیلئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔ شیریں مزاری

اسلام آباد (پاک صحافت) شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فورسز کے دہشت گردانہ حملے رکوانے کے لئے اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کے نام ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کا معاملہ تنازع نہیں بلکہ قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام ہے۔

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اسرائیلی ریاستی دہشتگردی سے فلسطینیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ذمہ داری پوری کرنے کی ضرورت ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا چیپٹر7 یاد رکھا جائے۔ یاد رہے کہ قابض صہیونی فورسز کی جانب سے گزشتہ کئی روز نہتے فلسطینیوں پر دہشت گردانہ جاری ہیں جن کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں فلسطینی شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے