نفیسہ شاہ

اس وقت سیلاب متاثرین کو پوری قوم کے دھیان کی ضرورت ہے۔ نفیسہ شاہ

خیرپور (پاک صحافت) نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت سیلاب متاثرین کو پوری قوم کے دھیان کی ضرورت ہے، میڈیا عمران خان کی بجائے سیلاب متاثرین پر توجہ دے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش نے میرے شہر ضلع خیرپور کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، پہلے کھجور کی فصل گئی، پھر پورے گاؤں پانی کی زد میں آگئے جس کے بعد بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی۔

نفیسہ شاہ کا مزید کہنا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن میڈیا عمران ساگا پر لگا ہوا ہے۔ اس وقت متاثرین کو پوری قوم کے دھیان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے علاقے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے میڈیا کی توجہ بارشوں کے سبب ہونے والی تباہی کی جانب دلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے