احد چیمہ سے برطانوی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور برطانوی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جوموئر کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے اعلامیے کے مطابق احد چیمہ نے برطانوی ہائی کمیشن کی پاکستان کو مستقل حمایت پر شکریہ اور پاکستان کو دی جانے والی مدد کا اعتراف کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ نے پاکستان کا بیورو کریٹک نظام مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

احد چیمہ نے کہا کہ بیوروکریسی عملے کی مہارت بڑھانے کے لیے برطانوی تربیتی پروگراموں کی تجویز ہے۔ اعلامیے کے مطابق ترقیاتی ڈائریکٹر جوموئر نے وفاقی وزیر احد چیمہ کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور بیوروکریسی کی صلاحیت بڑھانے کے منصوبوں کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی

بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام

کوئٹہ (پاک صحافت) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کرکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے