احسن اقبال

اتحاد میں ہر فیصلہ مشاورت اور اتفاق رائے سے کرنا پڑتا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے مسائل بھی ہوتے ہیں اور فائدے بھی۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کا فائدہ یہ ہے وسیع البنیاد حمایت ملتی ہے، اتحاد میں ہر فیصلہ مشاورت اور اتفاق رائے سے کرنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کابینہ ایک آدھ دن میں بن جائے گی، اتحادی حکومت کے مسائل بھی ہوتے ہیں اور فائدے بھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نےکہا  کہ  وفاقی کابینہ کے معاملات طے پا گئے، آج 36 رکنی وفاقی کابینہ حلف اٹھائے گی۔

واضح  رہے کہ وزیر اعظم آفس نے کابینہ کی حلف برداری کے لئے ایوانِ صدر سے رجوع کرلیا، ایوان صدر سے جواب آنے کے بعد حلف برداری ہوگی۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ج 36 رکنی وفاقی کابینہ حلف اٹھائے گی، ن لیگ کے 14، پی پی 11 جے یو آئی کے 4 دیگر جماعتوں کے 7 وزراء ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے